پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز (PAL) اور پلانیٹ پلس نے ادب کے ذریعے موسمیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔
اسلام آباد: پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف، چیئرپرسن PAL، اور ڈاکٹر خالد خان، بانی پلانیٹ پلس، نے معاہدے پر دستخط کیے ۔
پي اے ايل اور پلانيټ پلس کے درميان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کي تقریب میں ادیبوں، اساتذہ اور ماحولیاتی کارکنوں نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ ادب مستقبل کو تشکیل دیتا ہے جبکه ڈاکٹر خالد خان نے اسے سائنس اور ثقافت کا امتزاج قرار دیا ۔
شراکت کے تحت اردو اور علاقائی زبانوں میں موسمیاتی ادب، مشاعرے، ورکشاپس، تعلیمی نصاب میں شمولیت اور ڈیجیٹل آرکائیو بنایا جائے گا، یہ تین سالہ معاہدہ پاکستان کو موسمیاتی ادب میں پیشرو بنائے گا ۔