نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کلاس کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مشرقِ وسطیٰ میں عارضی جنگ بندی کے مکمل نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور یورپی یونین کے مابین رابطہ، لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

