پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو مشقیں جناح 13 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشق میں انسداد دہشتگردی آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز کی مشق جناح تیرہ ترکیہ میں کامیابی سے مکمل کر لی گئی، جس میں پاک فوج اور ترک افواج کے دستوں نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مرکزی محور انسداد دہشتگردی آپریشنز تھا جب کہ تربیتی سرگرمیاں انقرہ اور اسپارٹا میں منعقد ہوئیں۔ مشق کے تمام تربیتی اور عسکری سفارتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے اور دونوں ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی سے متعلق طریقہ کار اور تکنیک کو مزید بہتر بنانا تھا، جس میں شہری علاقوں میں جنگی حکمت عملی اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے کی خصوصی تربیت پر زور دیا گیا۔ یہ مشترکہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بھی بنی۔
منگل, ستمبر 22, 2026
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
- وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
- بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
- پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
- جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

