افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے افغانستان کے ساتھ جنگ بندی کا فیصلہ کرلیا، وزارت خارجہ کے مطابق آج شام 6 بجے سے جمعے کی شام 6 بجے تک جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد: وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ افغان طالبان کی درخواست پر آج (15 اکتوبر) شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا گیا، فیصلے کے فوری بعد سیز فائر کا آغاز ہوگیا ہے ۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذکرات کریں گے ۔