Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم
    • افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ
    • اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
    • بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک
    • اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج
    • وفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور
    • سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سپورٹ کیلئے لایا گیا ہے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک فوج کا بھارت کو مؤثر اور مناسب جواب دینے کا اعلان
    اہم خبریں

    پاک فوج کا بھارت کو مؤثر اور مناسب جواب دینے کا اعلان

    مئی 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Army announces effective and befitting response to India for unprovoked actions
    مسلح افوج دفاع وطن کیلئے اپنے عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے مزید کہا کہ جنگ کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان کے عوام کی امنگوں کا ہرقیمت پر احترام کیا جائے گا ،اس دوران آرمی چیف نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا، فورم نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا، اجلاس میں بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی کا معاملہ زیرغور آیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سالمیت کیلئے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افواج اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے پر زور دیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا ۔

    فورم نے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کی غیر انسانی کارروائیاں کشیدگی بڑھاتی ہیں، بھارتی کارروائیوں کا مؤثراور مناسب جواب دیا جائے گا ۔

    کورکمانڈر کے شرکاء نے بھارت کی جانب سے گھڑے بحرانوں پرتشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ بھارت یکطرفہ چالوں سےاسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔

    شرکا کانفرنس نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، یہ ڈرامہ مقبوضہ کشمیر کے سٹیٹس کو تبدیل کرنے کیلئے رچایا گیا، پہلگام واقعہ کا مقصد پاکستان کی توجہ مغربی سرحدوں سے ہٹانا ہے، اس کا مقصد اقتصادی بحالی کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے ۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں شرکاء کانفرنس نے کہا کہ ان دو عوامل میں پاکستان پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، بھارت پاکستان کے بنیادی آبی حقوق کو غضب کرنے کے درپے ہے ۔

    کور کمانڈرز شرکا نے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے، بھارتی حرکت سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، بھارتی فوج پاکستان میں دہشتگردی کو منظم کر رہی ہے ۔

    شرکا کانفرنس نے بھارتی فوج، انٹیلی جنس کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ یہ اقدامات ریاستی سرپرستی میں ہو رہے ہیں، یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اورناقابلِ قبول ہے ۔

    کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے مزید کہا کہ جنگ کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان کے عوام کی امنگوں کا ہرقیمت پر احترام کیا جائے گا ،آرمی چیف نے تمام فارمیشنز اور اسٹرٹیجک فورسز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کے 82 کارکنان کو سزائیں سنا دی گئیں
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی، یو اے ای اور کویتی سفرا کی ملاقاتیں، امن کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم

    اکتوبر 10, 2025

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم

    اکتوبر 10, 2025

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025

    بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025

    اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.