کراچی: پاکستان براڈکاسٹرز ایسو سی ایشن اراکین اور عملے کی جانب سے کراچی میں جاری ایک بیان میں آج ٹی وی/بزنس ریکارڈر اور پی بی اے کے بانی ممبران میں سے ایک ارشد زبیری کے افسوسناک انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
پاکستان براڈکاسٹرز ایسو سی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ارشد زبیری بورڈ کے ایک انتہائی معزز رکن تھے اور پی بی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی میں اپنے مختلف ادوار کے دوران انہوں نے براڈ کاسٹرز کو درپیش بہت سے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
پی بی اے کے اراکین نے ان کی خدمات کو بے حد سراہا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔