بھارتی جارحیت/ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے دشمن کی پوسٹون کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں ۔
پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ تباہ کر دی،پاک فوج نے دشمن کی پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پاک فوج کی جانب سے دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا جا چکا ہے، ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا ۔