جہاں ایک طرف بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے وہاں دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر پاکستان افواج کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی تین مزید پوسٹیں تباہ کر دیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ تباہ ۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاک فوج کے تازہ ترین حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ، پاک فوج اس سے قبل بھی پاک فوج کی جانب سے دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا ۔
پاکستانی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پے در پے بھارتی چیک پوسٹوں کی تباہی سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ۔