اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ہمراہ ایران ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا ۔
دورے کے دوران ایرانی وزیر خاجہ پاکستان کے ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
سفارتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ایرانی وزیر خارجہ بھارت بھی جائیں گے ۔