ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکہ جنگ بندی ممکن ہوئی۔ کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کی تعمیری اور مثبت کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
اسلام آبادمیں میڈیابریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے فریقین سے رابطے کے چینلز کھلے رکھے اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات سے قبل پاکستانی قیادت متعدد عالمی ر ہنماؤں کے ساتھ رابطے میں رہی۔ مذاکرات کے انعقاد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھرپور کردار ادا کیا اور عالمی قیادت نے بھی پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا پر بھارتی فوج کے جرائم پیشہ افسر کرنل پروہت کی ترقی کی خبر دیکھی۔ یہ وہی کرنل پروہت ہےجو سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں ملوث تھا۔ یہ ترقی بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتی ہے۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

