Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, دسمبر 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
    • دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے دباو ڈالے، وزیراعظم شہبازشریف
    • امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی اَپ گریڈیشن کےلیے 686 ملین ڈالر کی منظوری دیدی
    • آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
    • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے، بلاول بھٹو زرداری
    • آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
    • ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    • فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کیلئے علما کرام اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف اننگ اور 47 رنز سے شکست
    اہم خبریں

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف اننگ اور 47 رنز سے شکست

    اکتوبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pak vs England in Multan
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو ایک بار پھر شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جب انگلینڈ نے ہاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو اننگ اور 47 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوگئی ہے۔ مہمان ٹیم نے اس فتح کے ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی ٹیم  نے ملتان ٹیسٹ کا اچھا آغاز کیا اور پہلی اننگ میں 556 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا لیکن پھر پہلے پاکستانی بولرز کی ناکامی اور اس کے بعد دوسری اننگ میں بلے بازوں کی ناکامی نے ہاکستان کو شکست سے دو چار کر دیا۔

    ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر ہی پاکستان پر اننگ کی شکست کے آثار اس وقت واضح ہوگئے تھے جب 82 پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، صائم ایوب کوئی بھی بلے باز انگلینڈ کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔ تاہم نچلے نمبروں پر سلمان علی آغا اور عامر جمال کی مزاحمت نے امید بندھائی تھی کہ پاکستان اننگ کی شکست سے نکل جائے گا۔

    آج جب پانچویں اور آخری دن کے پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگ کا آغاز 6 وکٹوں پر 152 رنز کے ساتھ کیا۔ اس وقت قومی ٹیم کو اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے 115 رنز درکار تھے اور کھانے کے وقفے سے قبل ہی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    191 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ شاہین شاہ آفریدی 10 اور شاہین شاہ چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ ابرار احمد بیماری کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آ سکے۔ عامر جمال 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار جب کہ گس آٹکنسن اور بریڈن کرس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگ 7 وکٹوں پر 823 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تھی۔ انگلینڈ نے اس اننگ کے ذریعے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ میچ کی خاص بات ہیری بروک کی ٹرپل اور جو روٹ کی ڈبل سنچری تھی۔ دونوں نے انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی 454 رنز کی پارٹنر شپ بھی قائم کی جب کہ پاکستان کے خلاف اسی کی سر زمین پر سب سے بڑا اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ہیری بروک کو 317 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو اپنی سر زمین پر ٹیسٹ میچ جیتے ساڑھے تین سال ہوگئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلےکی کانوں پرحملہ، 20 مزدور شہید
    Next Article شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
    Web Desk

    Related Posts

    عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    دسمبر 12, 2025

    دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے دباو ڈالے، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 12, 2025

    امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی اَپ گریڈیشن کےلیے 686 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

    دسمبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    دسمبر 12, 2025

    دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے دباو ڈالے، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 12, 2025

    امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی اَپ گریڈیشن کےلیے 686 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

    دسمبر 11, 2025

    آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل

    دسمبر 11, 2025

    بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے، بلاول بھٹو زرداری

    دسمبر 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.