پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان کے 242 رنز ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 171 رنز بنا کر آوٹ ہوئی ۔
دبئی میں کھیلے گئے گروپ کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 241 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے65 اور سمیر منہاس نے 44رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، حمزہ ظہور نے 42 رنز بنائے ۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوگ شرما نے 3 اور نسیم خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کی ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 38ویں اوور میں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ایان مصباح نے 77رنز بنائے جبکہ پرتھوی مدھو نے 27رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور شاندار بولنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔، میچ مین کامیابی کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

