Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان ریلوے نےعید الاضحیٰ کےموقع پرخصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا

ذرائع  کے مطابق، پاکستان ریلوے نے  عید الاضحیٰ کے موقع  پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے کراچی سے دو اور کوئٹہ سے ایک خصوصی ٹرین چلائے گا۔

شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین 14 جون شام 6:30 بجے کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی اور اس ٹرین کی تمام بوگیاں اکانومی کلاس ہیں۔دوسری اسپیشل ٹرین 15 جون کو رات 9:30 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ اس ٹرین میں 2 بزنس، 2 معیاری کلاس اور دیگر تمام اکانومی کلاس کوچز ہوں گی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے۔کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذوالحج کا چاند 7 جون (جمعہ) کو نظر آنے کا زیادہ امکان ہے اور عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو منائی جائے گی۔پروسیسنگ سینٹر کے مطابق، چاند 6 جون کو شام 5 بج کر 38 منٹ پر طلوع ہوگا، جب کہ غروب آفتاب شام 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔سورج غروب ہونے کے بعد 72 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.