Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور
    • سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف
    • یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف
    • پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب
    • وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے نائب صدر سے ملاقات، ریکوڈک منصوبے پر تعاون کا جائزہ
    • حکومت غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے پُرعزم ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
    • خیبرپختونخوا میں آئی ٹی سمیت تمام شعبوں میں ترقی یقینی بنائیں گے، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ
    • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ، ایمرجنسی کا فیصلہ ناگزیر تھا، وفاقی وزراء
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ترک صدر کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں جولائی 4, 2026

    ترک صدر کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہبازشریف

    Facebook Twitter Email
    Pakistan secured a role of mediation thanks to the sincere support of the Turkish President: Prime Minister Shehbaz Sharif.
    دونوں ممالک کے تعلقات کی رفتار پر اطمینان ہے، عالمی امن کیلیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے ، مشترکہ پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی شاندار تاریخ ہے، جبکہ ترک صدر اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری استقبالیہ دیا جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

    ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی شاندار تاریخ ہے، ہم نے ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان قلبی تعلق ہے، ترکیہ کیجنگ آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں نے حمایت کی، جنگ ہو یا زلزلہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ انہوں نے قبرص کے معاملے پر ترکیہ کی مکمل حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ۔

    ترک صدر اردوان نے کہا کہ وزیراعظم اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے ملاقات میں مذاکرات میں دو طرفہ علاقائی عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

    ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دونوں ممالک کے تعلقات کی رفتار پر اطمینان ہے، عالمی امن کیلیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے ۔

    اس سے قبل ترکیہ میں بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان کو امریکہ ایران جنگ میں ثالثی کا کردار ملا، یہ ایک نہایت کٹھن سفارتی مشن تھا، تاہم اللہ کے فضل سے جنگ بندی ممکن ہوئی، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان نے خلوصِ نیت سے کوششیں کیں ۔

    ترکیہ میں بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ استنبول ایک خوبصورت شہر ہے جو ایشیا اور یورپ کو ملاتا ہے، جبکہ ترکیہ پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لازوال تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، جس کی بنیاد ترکیہ کی جنگِ آزادی کے دوران رکھی گئی، جب برصغیر کے مسلمانوں نے علی برادران کی قیادت میں ترکیہ کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: سنگین جرائم کے 25 مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
    Next Article ایران اور امریکہ مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع، رپورٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 14, 2026

    سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف

    اکتوبر 13, 2026

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 14, 2026

    سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف

    اکتوبر 13, 2026

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

    اکتوبر 13, 2026

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے نائب صدر سے ملاقات، ریکوڈک منصوبے پر تعاون کا جائزہ

    اکتوبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.