Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں اگست 10, 2026

    حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    Facebook Twitter Email
    Protecting the Two Holy Mosques is an important duty for the people and armed forces of Pakistan, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے موجود دفاعی تعاون کے معاہدے کی توسیع ہے، کابینہ اراکین سے گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لیے اہم فریضہ ہے، وفاقی کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اہم پیش رفت ہے ۔  

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اہم پیش رفت ہے ۔

    اُنہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے موجود دفاعی تعاون کے معاہدے کی توسیع ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے درمیان پہلے سے موجود تعاون کا تسلسل ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط قریبی تعاون موجود ہے جب کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

    وزیراعظم کہا کہنا تھا کہ نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا مقصد خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے، کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے خطے میں استحکام کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہحرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لیے ایک اہم فریضہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف جارحیت یا محاذ آرائی کے لیے نہیں بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وطن عزیز سے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوگا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اور سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

    آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، انتخابات کے پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، جو عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کرے گی، حکومت عوام کی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور خطے کی خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملک میں قانون کی بالادستی، امن و امان اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے، امن کے قیام اور معاشی و سماجی ترقی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں: ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکار، تین روز میں 3 اہلکار شہید
    Next Article اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.