وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ ریاض آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب پیج ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ریاض آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، سعودی ائیر فورس کے طیاروں کا غیرمعمولی ائیر اسکارٹ پاکس سعودی تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے ۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی افواج کا پرتپاک استقبال دونوں ملکوں کے باہمی احترام کی مثال ہے، ولی عہد محمد بن سلمان سے خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس دوران خطے کے مسائل اور دو طرفہ تعاون پر بات ہوئی ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ولی عہد کی وژنری قیادت اور مسلم دنیا کے لیے خدمات کو سراہتا ہوں، پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، میری دعا ہے کہ پاکستان سعودی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے ۔