امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک افواج کی کارروائی میں بھارت کے 5 طیارے مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران 5 تک جنگی طیارے مار گرائے گئے، تاہم صورتِ حال جنگ بندی کے بعد پرسکون ہو گئی ۔
وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن امریکی قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے دوران ب گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرائے گئے طیارے کس ملک کے تھے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا نے کہا کہ درحقیقت طیارے ہوا میں مار گرائے جا رہے تھے، 4 یا 5، لیکن میرا خیال ہے کہ 5 طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت-پاکستان جھڑپوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ کہا، تاہم انہوں نے مزید تفصیل فراہم نہیں کی ۔
پاکستان نے اس چار روزہ جنگ کے دوران تین رفال سمیت انڈیا کے پانچ طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا اور بھارتی عسکری حکام نے بھی اپنے کچھ طیاروں کے گرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم کسی بھی بھارتی عہدیدار نے ابھی تک درست تعداد نہیں بتائی ۔
صدر ٹرمپ نے انڈیا پاکستان کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت طیارے فضا میں مار گرائے جا رہے تھے، پانچ پانچ، چار یا پانچ، لیکن میرا خیال ہے کہ پانچ طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے ۔‘