Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
    • ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ
    • دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
    • خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک
    • طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
    • پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
    اہم خبریں

    پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

    مئی 5, 2025Updated:مئی 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan successfully tests surface-to-surface Al-Fath missile
    میزائل زمین سے زمین پر 120 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: پاکستان نے فتح سیریز کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے اور یہ تجربہ جاری مشق انڈس کا حصہ تھا ۔

    تربیتی تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم سمیت اس کی تکنیکی صلاحیتوں اور درستگی کو جانچنا تھا۔

    یہ تجربہ پاک فوج کے سینیئر افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی ملاحظہ کیا ۔

     پاکستان آرمی کے سینئر افسران کے علاوہ پاکستان کی سٹریٹجک تنظیموں کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تربیتی تجربے کا مشاہدہ کیا ۔

    دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف نے حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربہ پر مبارکباد دی ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں، انجینئروں اور قوم کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز، سائنسدانوں اور انجینئروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ملکی سلامتی اور دفاع یقینی بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی الفتح میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئروں اور عسکری قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سٹرٹیجک اداروں اور سکیورٹی فورسز کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ: آئینی بینچ نے سویلین کے ملٹری ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
    Next Article جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے کورکمانڈر سمیت 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر کیا گیا، اٹارنی جنرل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    ستمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.