Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحٰق ڈار
    • بلوچستان: اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 گاڑیاں ٹکرانے سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی
    • غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ
    • خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟
    • کیا عمران خان کی رہائی اب ممکن ہے؟
    • پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا متاثرین سیلاب کیلئے خطیر فنڈ جمع
    • پشاور صدر میں آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کے محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،پاکستان
    فیچرڈ

    افغان حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کے محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،پاکستان

    مارچ 20, 2025Updated:مارچ 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan urges Afghan government to eliminate terrorist safe havens from its soil
    افغان شہریوں کو پاکستان سے واپس جانے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،ترجمان دفتر خارجہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کا کہتے ہیں، افغان شہریوں کو پاکستان سے واپس جانے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستان نے افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 تاریخ دی گئی تھی ۔

    شفقت علی خان نے کہا کہ افغان سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلانا ایک روٹین ہے، افغانستان کے ساتھ سفارت خانے کے علاؤہ دیگر بھی رابطے کے چینل موجود ہے، افغانستان کے ساتھ اپنے تحفظات کا مسلسل اظہار کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاک افغان طورخم بارڈر تجارت کے لیے کل کھول دیا گیا اور کل پیدل چلنے والوں کے لیے بھی راستہ کھول دیا جائے گا جب کہ بارڈر کو 15 اپریل تک کھولا گیا ہے ۔

    امریکا کے ساتھ تعلقات اور پاکستان پر سفری پابندیوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ میٹنگ ایک روٹین ڈپلومیٹک تھا، ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبریں میڈیا سے پتا چلیں، ایک شخص نے اسرائیلی جانے سے متعلق ٹویٹ کی ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دورے کا کچھ علم نہیں تاہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، دورے سے متعلق معلومات ملنے کے بعد کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے جب کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔

    اسرائیلی حملوں سے متعلق دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیل کی حملوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل کے حملے جنگ بندی کی مخالفت ہیں ۔

    بھارتی قیادت سے متعلق حالیہ بیانات پر اپنے رد عمل میں شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی قیادت لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام کو پرامن کہتی ہے تو اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، سچائی یہ ہے کہ وہ لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے اور نئی دلی کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت تک نہیں کی گئی جب کہ بھارت پورے جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleراولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار
    Next Article یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحٰق ڈار

    اگست 22, 2025

    بلوچستان: اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 گاڑیاں ٹکرانے سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    اگست 22, 2025

    غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ

    اگست 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحٰق ڈار

    اگست 22, 2025

    بلوچستان: اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 گاڑیاں ٹکرانے سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    اگست 22, 2025

    غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟

    اگست 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.