Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جون 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور امریکہ کے درمیان آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق
    • بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے 8 کھرب 96 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی
    • فيلڈ مارشل ایک بہترین انسان، متاثر کن شخصیت ہیں، ٹرمپ کی ایک بار پھر عاصم منیر کی تعریف
    • ایران اسرائیل جنگ بندی،اسرائیلی شکست اور پاکستانی مؤقف کی فتح
    • ایران ،اسرائیل جنگ ۔۔۔کچھ تلخ و شیریں حقائق ۔۔۔
    • مشرقِ وسطیٰ کے سٹیج پر جنگی نوٹنکی
    • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا فری انٹری سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط
    • شہدا کے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ان کا خون قومی قوت کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور امریکہ کے درمیان آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق
    اہم خبریں

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق

    جون 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan, US agree to complete proposed trade talks next week
    دونوں فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ ہفتے مذاکرات مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، وزارت خزانہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان اور امریکہ نے آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی مذاکرات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان  ورچوئل ملاقات کے بعد کیا گیا ۔

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ ہفتے مذاکرات مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ طویل مدتی اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری شراکت داری پر بھی بات چیت جاری ہے ۔

    وزارت خزانہ کے مطابق گفتگو کا محور تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو باہمی مفاد میں مزید گہرا کرنا تھا، جبکہ تکنیکی سطح کے تجارتی مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کیے جائیں گے ۔

    تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اور ٹیرف میں نرمی لانے کے لیے اسلام آباد نے امریکہ سے مزید مصنوعات، خاص طور پر خام تیل، درآمد کرنے اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں رعایتوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

    اسی ہفتے، دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا، جس میں 7 ارب ڈالر مالیت کا ریکوڈک کاپر-گولڈ منصوبہ بھی شامل تھا ۔

    دونوں حکومتوں کے سینئر حکام اور امریکی سرمایہ کاروں نے عوامی و نجی شراکت داریوں اور ریگولیٹری اصلاحات پر بات چیت کی، امریکی ایکسپورٹ-امپورٹ بینک اس وقت ریکوڈک منصوبے میں 50 کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے 8 کھرب 96 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے 8 کھرب 96 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

    جون 25, 2025

    فيلڈ مارشل ایک بہترین انسان، متاثر کن شخصیت ہیں، ٹرمپ کی ایک بار پھر عاصم منیر کی تعریف

    جون 25, 2025

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا فری انٹری سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط

    جون 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق

    جون 25, 2025

    بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے 8 کھرب 96 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

    جون 25, 2025

    فيلڈ مارشل ایک بہترین انسان، متاثر کن شخصیت ہیں، ٹرمپ کی ایک بار پھر عاصم منیر کی تعریف

    جون 25, 2025

    ایران اسرائیل جنگ بندی،اسرائیلی شکست اور پاکستانی مؤقف کی فتح

    جون 25, 2025

    ایران ،اسرائیل جنگ ۔۔۔کچھ تلخ و شیریں حقائق ۔۔۔

    جون 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.