Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 21, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا
    • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 427 تک پہنچ گئیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر
    • صنم ماروی اور احمد شاہ کے درمیان تنازع ختم، معافی اور صلح
    • بونیر میں خود مختار ساوی کا امدادی قافلہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی
    • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 377 افراد جاں بحق، سیکڑوں مکانات تباہ
    • ایک نئی امید کی کرن
    • خیبر نیوز متاثرین سیلاب کی آواز بن گیا، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی
    • خیبرپختونخوا: ونٹر زون میں کالجز اور جامعات 25 اگست تک بند
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا
    فیچرڈ

    پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا

    اگست 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اپنی قربانیوں سے دنیا کو محفوظ بنایا۔

    دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے ساتھ کھڑا ہوکر دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ ان کے مطابق یہ جذبہ دراصل پاکستان کے مخلص قومی احساسات اور عزم کی عکاسی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف صف آراء رہے۔ ہم نے عزم، ہمت اور بہادری کے ساتھ اس ناسور کو شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حملے ہماری قومی غیرت، حمیت اور امن کے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکے۔ پاکستان نے اس جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دی جبکہ معیشت کو بھی بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا ہر شہر، گاؤں، اسکول، بازار اور شاہراہ دہشت گردی کی تلخ داستان سناتا ہے۔ جہاں پاکستانی قوم اپنے شہداء اور متاثرین کی قربانیوں پر غمزدہ ہے، وہیں اپنی بہادری اور استقامت پر فخر بھی کرتی ہے۔ آج کی نوجوان نسل اسی جذبے کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے کہ ملکی سلامتی کا تحفظ ہر شہری کی اولین ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتھک جدوجہد کر رہی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے بتایا کہ آپریشن ضربِ عضب، آپریشن ردالفساد اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا گیا۔ سول اور ملٹری انٹیلی جنس اداروں نے پاکستان کو بے شمار سانحات سے محفوظ رکھا۔

    وزیر اعظم نے قوم کی جانب سے شہداء اور متاثرین کو سلام پیش کیا اور دہشت گردی سے نبرد آزما اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جامع حکمت عملی ہے جو نظریاتی، ادارہ جاتی، انتظامی اور بیانیے کے محاذ پر مربوط اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

    اپنے پیغام کے اختتام پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد اور یکجہتی ہی امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 427 تک پہنچ گئیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 427 تک پہنچ گئیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر

    اگست 21, 2025

    خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 377 افراد جاں بحق، سیکڑوں مکانات تباہ

    اگست 20, 2025

    افغان مہاجرین کی واپسی پر سیاست: قومی سلامتی یا ذاتی فائدہ؟

    اگست 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا

    اگست 21, 2025

    خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 427 تک پہنچ گئیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر

    اگست 21, 2025

    صنم ماروی اور احمد شاہ کے درمیان تنازع ختم، معافی اور صلح

    اگست 20, 2025

    بونیر میں خود مختار ساوی کا امدادی قافلہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی

    اگست 20, 2025

    خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 377 افراد جاں بحق، سیکڑوں مکانات تباہ

    اگست 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.