Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جنوری 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر/جمرود: بابِ خیبر کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
    • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی
    • شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا
    • خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل
    • پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
    • پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز
    • وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • جنوبی وزیرستان لوئر اور بنوں میں بم دھماکے، امن کمیٹی کے سربراہ زخمی، پولیس کی تفتیش جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان عالمی برادری اور حالات کو دیکھ کر افغانستان کو تسلیم کر نے کا فیصلہ کرے گا،دفتر خارجہ
    اہم خبریں

    پاکستان عالمی برادری اور حالات کو دیکھ کر افغانستان کو تسلیم کر نے کا فیصلہ کرے گا،دفتر خارجہ

    جنوری 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan will decide to recognize Afghanistan by looking at the international community and the situation, Foreign Office
    پاکستان میں موجود افغانی باشندوں کے حوالے سے پرانی پالیسی پر ہی عمل درآمد ہو گا،شفقت خان
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ  پاکستان میں موجود افغانی باشندوں کے حوالے سے پرانی پالیسی پر ہی عمل درآمد ہو گا، ابھی اس حوالے سے پالیسی تبدیل کرنے کے کوئی احکامات نہیں ملے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان حکام کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ نہ آئے، افغانستان کا پاکستان پر لگائے جانے والے ہر طرح کے الزامات کی ہم تردید کرتے ہیں، پاکستان پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کسی بھی کوشیش کے لیے تیار ہے۔

    ترجمان نے  کہا کہ ہم افغان حکومت پر دباو ڈال رہے ہیں کہ وہاں موجود ٹی ٹی پی پناہ گاہوں کا مسئلہ انہوں نے حل کرنا ہے، افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائے، یہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے بھی خطرناک ہے، ہماری سیکیورٹی فورسز چوکس ہیں، ہم اس کو کثیر الجہتی فورمز پر بھی افغانستان سے اٹھا رہے ہیں ۔

    ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ  افغانستان میں ناظم امور کا درجہ سفیر کا نہیں ہے، جن ملکوں نے افغانستان میں سفیر لگائے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ امر افغانستان کو مکمل تسلیم کر نے کے برابر نہیں، پاکستان عالمی برادری اور حالات کو دیکھ کر افغانستان کو تسلیم کر نے کا فیصلہ کرے گا ۔

    پاکستان نے افغانستان کے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات مسترد کردیے، ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے کیمپس کے خاتمے کے لیے افغان حکام پر زور دیتے ہیں ۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے مسائل کا حل اگر کسی طرح کروایا جا سکتا ہے تو ہم خیر مقدم کرتے ہیں، کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق ملنا چاہیے، کشمیری قیدیوں کے حوالے سے دہلی میں ہمارا سفارتخانہ اور سفیر اس معاملے پر کام کر رہا ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ مراکش میں پچھلے ہفتے کشتی کا المناک حادثہ پیش آیا، 22 پاکستانی خوش قسمتی سے اس حادثے میں بچ گئے جن کی فہرست شئیر کی گئی ہے، واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مراکش حکام نے تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون کیا، مراکش کشتی واقعہ ایک بہت نازک معاملہ ہے، میڈیا ایڈیٹرز اور صحافیوں پر اس حوالے سے بہت دباو تھا، تاہم دفتر خارجہ کی اپنی حدود و قیود ہیں، ہم نہیں چاہتے ہمارا ڈیٹا یا معلومات بعد میں غط ثابت ہو ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے جاں بحق یا زندہ بچنے کی غلط معلومات نہیں دے سکتے جو متاثرہ خاندان کے لیے پریشانی کا باعث بنے، کشتی حادثہ کا مقام مراکش کے دارالحکومت رباط سے 2 گھنٹے کے فاصلے پر ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں پنشن اصلاحات پر مذاکرات ناکام، سرکاری ملازمین کا آج سے دفاتر بند کرنے کا اعلان
    Next Article میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے،وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر/جمرود: بابِ خیبر کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    جنوری 11, 2026

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    جنوری 11, 2026

    شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا

    جنوری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر/جمرود: بابِ خیبر کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    جنوری 11, 2026

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    جنوری 11, 2026

    شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا

    جنوری 10, 2026

    خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل

    جنوری 10, 2026

    پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.