Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    • ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
    • ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
    • کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
    • اسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
    • ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا امکان
    • خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے 2 مریض سامنے آگئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے،وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے،وزیراعظم شہبازشریف

    جنوری 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The government believes in media being the fourth pillar of the state, Prime Minister Shehbaz Sharif
    حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، شہباز شریف کی پی بی اے کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے  اسلام آباد میں وزیر اعظم  شہباز شریف سے  ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وزارت اطلاعات کے اعلی افسران، چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میاں عامر محمود، میر ابراہیم، ناز آفرین سہگل، سلطان لاکھانی، سلمان اقبال، شکیل مسعود، ندیم ملک اور کاظم خان شریک تھے ۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے،  ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت میڈیا کے ریاست کا چوتھا ستوں ہونے پر یقین رکھتی ہے ۔

     وزیرِاعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان مقامی طور پر تیار کردہ ملکی ترقی کا منصوبہ ہے جس کو میڈیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے،  اللہ کے فضل و کرم سے ملکی استحکام کے بعد پاکستان کی ترقی کی رفتار 2018 پر جہاں روکی گئی، وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکی، پاکستان نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سنہری دور دیکھا اور آج بھی انکی قیادت میں معاشی استحکام کے بعد ترقی کا سفر زور و شور سے جاری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دوست اور برادر ممالک کے انتہائی مشکور ہیں، انکے تعاون سے پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آکر معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوا،  ملک میں مہنگائی کی شرح اور شرحِ سود میں خاطر خواہ کمی کا سہرا معاشی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے، برآمدات میں اضافہ، صنعتی و زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت حاصل ہو رہی ہے ۔

     وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا نفاذ بھرپور طریقے سے جاری ہے،  ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائیزیشن پر کام تیزی سے جاری ہے، کسٹمز کے نظام کی بہتری کیلئے فیس لیس اسیسمنٹ کا نظام شروع کیا جا چکا، اس نظام سے محصولات میں اضافے کے ساتھ ساتھ شفافیت میں اضافہ اور کرپشن کے خاتمے میں معاونت ملے گی ۔

    ان کا کہنا تھا  کہ پیٹرولیم مصنوعات، چینی، کھاد اور آٹا وغیرہ کی اسمگلنگ کی روک تھام سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچا، ترسیلاتِ زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومتی پالیسوں پر اعتماد میں اضافے کی عکاسی ہے،  دوست ممالک سے تعلقات میں اضافہ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کا عالمی منظر نامے پر تشخص بحال کیا، دھشتگردی کی جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی، افواج پاکستان سمیت پوری قوم اس ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے، میاں محمد نواز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کا پاکستان اور خطے کی ترقی کا خواب تعبیر کے بالکل قریب ہے ۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی جلد  تکمیل کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ کے خواب دیکھنے والا ملک دشمن مخصوص ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے، ایسے عناصر کو پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے ۔

    وفد کے شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری خوش آئند امر ہے، میڈیا ملکی ترقی اور گورننس کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان عالمی برادری اور حالات کو دیکھ کر افغانستان کو تسلیم کر نے کا فیصلہ کرے گا،دفتر خارجہ
    Next Article پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025

    کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب

    جون 18, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے

    جون 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.