Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں پنشن اصلاحات پر مذاکرات ناکام، سرکاری ملازمین کا آج سے دفاتر بند کرنے کا اعلان
    خاص خبریں جنوری 23, 2025

    خیبرپختونخوا میں پنشن اصلاحات پر مذاکرات ناکام، سرکاری ملازمین کا آج سے دفاتر بند کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Negotiations on pension reforms fail in Khyber Pakhtunkhwa
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا میں پنشن اصلاحات پر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سرکاری ملازمین نے آج سے دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔  خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج کرتے پشاور میں احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث پشاور کے ٹریفک کا نظام ایک بار پھر درہم برہم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے بتایا ہے کہ حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں ، اور پنشن ہمارا حق ہے جسے چھیننے نہیں دینگے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا، ملازمین نے صوبائی حکومت سے پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن نظام میں تبدیلیوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبات نہ ماننے پر آج سے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، کالجز اور ہسپتال بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    احتجاجی ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمبل اور ضروری سامان لے کر پشاور پہنچیں اور صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے زعما نے خود 126دن دھرنا دیا تھا۔ 2021ءمیں ان کے وزیر اعظم عمران خان سے حق لیا تھا تو یہ ان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔

    سرکاری ملازمین ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین سے ان کا حق چھینا جا رہا ہے، ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد صرف پنشن کا سہارا ہوتا ہے لیکن صوبائی حکومت اب وہ سہارا بھی چھیننا چاہتی ہے، جس نظام کے تحت اب تک تمام امور نمٹائے جا رہے تھے، حکومت اسی نظام کو فی الفور بحال کرے۔

    ملازمین کے احتجاج کے باعث  خیبر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا جس پر ٹریفک وارڈنز پشاور نے ریڈیو پر مسلسل 15منٹ بعد پشاورکی سڑکوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی تفصیلات جاری کی جارہی تھیں۔

    صدر ملازمین ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کے ارادے کچھ اور ہیں، پنشن میں مزید کٹ لگانے کی باتیں ہورہی ہیں، مداکرات میں کوئی مثبت جواب نہیں ملا، اس لئے آج دوبارہ  احتجاج کرینگے، صدر اگیگا سمیع اللہ خلیل نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر سے آئے سرکاری ملازمین پشاور میں ہی موجود رہیں اور جمعرات کی صبح دوبارہ احتجاج کیلئے اکٹھے ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں موجود افغان باشندوں کے حوالے سے پرانی پالیسی پر ہی عمل درآمد ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ
    Next Article پاکستان عالمی برادری اور حالات کو دیکھ کر افغانستان کو تسلیم کر نے کا فیصلہ کرے گا،دفتر خارجہ
    Web Desk

    Related Posts

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.