Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا
    • صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو
    • وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف
    • پاکستان کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح 2.6 فیصد پر آ گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دہشتگردی کےخاتمے کےلیےافواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں، وزیراعظم
    اہم خبریں مارچ 29, 2025

    دہشتگردی کےخاتمے کےلیےافواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں، وزیراعظم

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار معدنی وسائل سے نوازا ہے، جن کی مالیت کھربوں ڈالر ہے اور یہ خزانے ملک کے پہاڑوں کے اندر چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کی سازش کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں "رب ذوالجلال کا احسان پاکستان” تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے، جو ماہ رمضان میں عطا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کسی معجزے سے کم نہیں تھا، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کی قدر کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اتحاد کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان بے شمار قربانیاں دے رہی ہیں۔ اگر ملک میں تفریق اور مذہبی منافرت کو ہوا دی گئی تو یہ ان قربانیوں کے ساتھ بے وفائی ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم نے اپنی ذمہ داری نہ نبھائی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد کے لیے ہمیں اپنے ذاتی مفادات اور انا کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے استفادہ نہ کرسکے۔ ہمیں معلوم ہے کہ دہشت گردوں کو مالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے اور ان کے تانے بانے کہاں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بعض عناصر کو برداشت نہیں، یہی لوگ دراصل پاکستان کے دشمن ہیں۔ وزیراعظم نے افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ اگر ہم متحد ہو جائیں تو پاکستان عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کر سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک نہیں چلا سکتی: شیر افضل مروت
    Next Article افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کے لیے خطرہ، طارق فاطمی
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 14, 2026

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 14, 2026

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    اکتوبر 14, 2026

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.