خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے پاکستان کا پہلا کلائمیٹ اینڈ ہیلتھ ایڈاپٹیشن پلان لانچ کردیا۔
مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ پختونخوا پہلا صوبہ ہے جو کلائمیٹ اینڈ ایڈاپٹیشن پلان کو لانچ کررہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی اور ملیریا صوبے کے ان علاقوں میں بھی پھیل گیا ہے جہاں پہلے نہیں تھا۔ ان کا ہنا تھا کہ ملیریا، ڈینگی اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں سے جُڑی وباوں کے سدباب کیلئے محکمہ صحت اس پلان کے تحت پالیسی بنائے گا، اس سے قبل ہم نے ایک تحقیق کی تھی کہ موسمیاتی تبدیلی سے صوبے کا ہیلتھ کیسے متاثر ہورہا ہے، اس تحقیق کی روشنی میں آج ہم نے یہ پلان لانچ کیا ہے جو کہ ہمارے لئے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مشعل راہ ہوگا۔۔