Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے دی
    بین الاقوامی اکتوبر 18, 2024

    دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے دی

    Facebook Twitter Email
    Pakistan's first victory on home ground after 3 years, defeat to England in the second test
    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز  ایک ایک سے برابر کر دی۔

    پاکستانی سپنرز ساجد خان اور نعمان علی کے آگے انگلینڈ کے بیٹرز کی ایک نا چل سکی ،مہمان ٹیم 297 رنز ہدفکے تعاقب میں ا44 رنز پر آلآوٹ ہوگئی ۔

    میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔

    انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں،نعمان علی دونوں اننگز میں 11 جبکہ ساجد خان نے 9 وکٹیں اپنے کرکے جیت میں سب سے اہم کردار اداکیا ۔

    انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔

    ساجد خان کو میچ میں 9وکٹیں لینے اور 22قیمتی رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 24 اکتوبر سے  شروع ہوگا ۔پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیلی حملے میں شہید
    Next Article فلسطین کا جانباز: تیس سال قید کا سفر اور مزاحمت کا استعارہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.