پی سی بی سے 24 گھنٹوں میں دوسرا استعفیٰ سامنے آگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا استعفیٰ سامنے آ گیا ہے اور اس بار پی سی بی کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے ذاتی مصروفیات کے باعث عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی میں نائلہ بھٹی کافی عرصے سے کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے سابق چیئرمینز پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے ادوار میں پی ایس ایل کیلیے کام کا آغاز کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پر استعفیٰ دیا تھا۔