مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع فنڈز کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان غلط بیانی پر مبنی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ شہباز کی قیادت میں پی ڈی ایم حکومت نے پچھلے دو سالوں کے دوران ضم اضلاع کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ضم اضلاع فنڈز کا کشمیر اور گلگت بلتستان سے موازنہ کیا جائے تو پتہ چل جائے گا، شہباز حکومت نے پچھلے دو سالوں سےضم علاقوں کا بجٹ 66 ارب روپے پر منجمد کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں اوسط مہنگائی 25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ وفاق نے تنخواہوں میں بالترتیب 35 اور 25 فیصد سالانہ اضافہ کیا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 11 ہزار ارب سے بڑھ کر 18 ہزار 500 ارب کر دیا ہےباوجود اسکے ضم اضلاع بجٹ کو 66 ارب روپے پر برقرار رکھا ہے۔
مزمل اسلم کے مطابق آزاد جموں و کشمیر گرانٹ 70 ارب سے بڑھ کر 2024-25 میں 107 ارب ہو گئی ،گلگت بلتستان گرانٹ 51 ارب سے بڑھ کر مالی سال 2024-25 میں 68 ارب روپے ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ عمومی اور ضم شدہ علاقوں کے ساتھ خصوصی امتیازی سلوک کیوں رکھا گیا ہے ،ایسا سلوک صرف اس لیے کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے ۔
پیر, دسمبر 23, 2024
بریکنگ نیوز
- جن 25 افراد کو سزائیں سنائی گئیں ان کی ویڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں،خواجہ آصف
- جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ،4 افراد جاں بحق،3 زخمی ہو گئے
- ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث افراد کا خاتمہ کیا جائے گا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
- کرم :پھنسے افراد کو نکالنے اور طبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع
- پی ٹی آئی سے مذاکرات، وزیراعظم نے اسپیکر کی تجویز پر مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی
- ایف سی بلوچستان نے خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا
- پاراچنار ٹل روڈ بندش کے خلاف نوجوانوں کا شدید احتجاج