خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کےگاؤں بوشہرہ اور مالی خیل قبائل کے درمیان اراضی کے تنازع پر پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بالش خیل ، خوار کلے اور پیواڑ و تری منگل کے علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق فریقین ایک دوسرے کو مختلف قسم اسلحوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک دو طرفہ فائرنگ میں فریقین کے 8 افرادجاں بحق 55 زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف فائرنگ کے باعث مرکزی شاہراہ پر آمدورفت بھی بھی متاثر ہو چکی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران میزائل اور راکٹوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے،گردونواح کے بیشتر علاقے بھی جھڑپ کی زد میں آ گئے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے کہا ہے کہ قبائل کے مابین فائربندی کےلئے ہنگو اورکزئی کا امن جرگہ بھی علاقے میں پہنچ گیا ہے ۔
ڈی سی نے کہا کہ دونوں جانب قبائلی عمائدین فائرنگ بندی کی کوشسوں میں مصروف ہیں۔
پیر, نومبر 4, 2024
بریکنگ نیوز
- دنیائے موسیقی کا درخشاں ستارہ ملکہ ترنم نورجہاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں
- شمالی افغان کی آواز میں ایک سحر ھے۔ سجاد علی
- پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا سے شکست
- پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،588 دہشتگرد ہلاک، 200 ہائی لیول ملزمانن گرفتار
- خیبرپختونخوا کے پرائمری سکولوں کو تالا لگانے کا اعلان کر دیا گیا
- پاراچنار میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے
- پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلےون ڈے میں 203 پرآؤٹ
- جیل جانے کو تیار ہوں، بشری بی بی