مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع فنڈز کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان غلط بیانی پر مبنی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ شہباز کی قیادت میں پی ڈی ایم حکومت نے پچھلے دو سالوں کے دوران ضم اضلاع کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ضم اضلاع فنڈز کا کشمیر اور گلگت بلتستان سے موازنہ کیا جائے تو پتہ چل جائے گا، شہباز حکومت نے پچھلے دو سالوں سےضم علاقوں کا بجٹ 66 ارب روپے پر منجمد کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں اوسط مہنگائی 25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ وفاق نے تنخواہوں میں بالترتیب 35 اور 25 فیصد سالانہ اضافہ کیا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 11 ہزار ارب سے بڑھ کر 18 ہزار 500 ارب کر دیا ہےباوجود اسکے ضم اضلاع بجٹ کو 66 ارب روپے پر برقرار رکھا ہے۔
مزمل اسلم کے مطابق آزاد جموں و کشمیر گرانٹ 70 ارب سے بڑھ کر 2024-25 میں 107 ارب ہو گئی ،گلگت بلتستان گرانٹ 51 ارب سے بڑھ کر مالی سال 2024-25 میں 68 ارب روپے ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ عمومی اور ضم شدہ علاقوں کے ساتھ خصوصی امتیازی سلوک کیوں رکھا گیا ہے ،ایسا سلوک صرف اس لیے کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے ۔
اتوار, جولائی 13, 2025
بریکنگ نیوز
- "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج
- بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے
- خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ
- وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی
- کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
- سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
- بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار
- پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے