Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان
    • آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی
    • بنوں لنک روڈ پر ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی
    • قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • وادی تیراہ میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
    • بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ 93 پیسے سستی، نوٹیفکیشن جاری
    • صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ
    • پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آنے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے کا انتباہ
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آنے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے کا انتباہ

    اپریل 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PDMA warns of potential flooding due to glacier eruption in Khyber Pakhtunkhwa
    جن اضلاع کو زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے ان میں چترال، اپر دیر، سوات اور کوہستان شامل ہیں ،پی ڈی ایم اے کے پی
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ صوبے کے شمالی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آ سکتا ہے ۔

    پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے کل سے شروع ہونے والے درجہ حرارت میں اضافے کے سلسلے کے پیش نظر صوبے کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے خبردار کیا ہے ۔

    پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ سیلابی صورتحال سے جن اضلاع کو زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے ان میں چترال، اپر دیر، سوات اور کوہستان شامل ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو کسی بھی صورتحال میں فوری اقدامات کرنے اور زیادہ خطرے والے علاقوں کی آبادی کو الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی اطلاع 1700 پر دیں ۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشنز سینٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار چوکس اور ہنگامی آلات اور دستیاب وسائل کے ساتھ پیشگی طور پر تیار رہیں ۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    گزشتہ سال اگست میں، گلیشیائی جھیل کے پھٹنے ( پانی کے اچانک بہہ نکلنے ) سے اپر چترال ضلع کے ایک گاؤں میں سیلاب آیا تھا، جس سے 30 خاندان بے گھر ہو گئے تھے ۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چترال اور گلگت بلتستان میں تقریباً 10 ہزار گلیشیئرز موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث پگھل رہے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان کا سب سے بڑا المیہ سیاست میں غیر سیاسی ہونا ہے!
    Next Article آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم مذاکرات کا امکان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان

    جنوری 8, 2026

    آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی

    جنوری 8, 2026

    بنوں لنک روڈ پر ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی

    جنوری 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان

    جنوری 8, 2026

    آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی

    جنوری 8, 2026

    بنوں لنک روڈ پر ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی

    جنوری 8, 2026

    قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جنوری 8, 2026

    وادی تیراہ میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    جنوری 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.