ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام نے عید الفطر کے موقع پر پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خوشیاں منائیں۔ مقامی کمانڈرز اور جوانوں نے رزمک، کڑی شموزئی اور کھوئی بہارہ میں بچوں میں کھلونے، مٹھائی اور عیدی تقسیم کی، جس پر عوام نے والہانہ محبت کا مظاہرہ کیا۔
عید کی خوشیوں میں عوام نے قومی پرچم تھامے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے کردار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔