نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عوام ایک سال میں صوبائی حکومت سے نالاں ہوچکی ہے، صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا، تعلیم اور پولیس میں اصلاحات میں نے کیے تھے ۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاست میں اپنی پوری زندگی تباہ کردی ہے، ضلع نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے تحریک انصاف والے ہیں، آج سے جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کروں گا، بطور وزیر اعلیٰ صوبے کے لیے جو کچھ کیا ہے اپنے دم پر کیا ہے، گزشتہ انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے ۔
پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سب سے زيادہ جھوٹ بولنے والے تحریک انصاف والے ہيں اور وہ آج سے جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کررہے ہیں ، بہت جلد کتاب لکھنے جارہا ہوں اس میں سب کچھ کھل کر لکھوں گا ۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات کے بعد لوگوں نے جھوٹ بولنا شروع کیا، میں نے کسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے کہا کہ ہم بھائیوں کے درمیان غط فہمیاں دور ہوگئیں ۔