Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور علی امین گنڈاپور پہنچ گئے،حکومت سازی کا فارمولہ طے

پشاور میں علی امین گنڈاپور پہنچ گئے ہیں۔حکومت سازی کا فارمولہ طے پا گیا ہے

نامزد امیدوار خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے ہیں اور پی ٹی آئی کے آزاد اراکین سے اس دوران ملاقاتیں کی گئِیں ہیں۔اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبرپ٘ختونخوا میں بڑے عہدوں کی تقسیم کا فارمولا پی ٹی آئی کی حکومت سازی میں طے کر لیا گیا ہے۔وزارت اعلیٰ کا عہدہ اس طے فارمولے کے مطابق ڈی آئی خان جبکہ سپیکر کا عہدہ صوابی اور ڈپٹی سپیکر  پشاور یا ہزارہ سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق متعدد پرانے ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والوں کو اہم وزارتیں ملنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری طرف صوبے میں 18 ویں ترمیم کے بعد وزراء کی تعداد 15 اور وزیراعلی سمیت 16 ہوگی جبکہ 5 مشیر بھی اس کے علاوہ مقرر کئے جا سکیں گے۔پی ٹی آئی کے ہارنے والے امیدوار بھی اسی طرح اس کے علاوہ بطور مشیر یا معاون خصوصی مقرر کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ پشاور پہنچنے کے بعد علی امین گنڈاپور کے اس حوالے سے ممبران کا مشترکہ اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.