پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس شکیل احمد نے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کا شبلی فراز کو 8 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیشی کا حکم دے دیا گیا۔
وکیل کے مطابق اسلام آباد میں شبلی فراز پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالتوں میں پیش ہوسکے۔اس کے ساتھ ہی ضمانت نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔
عدالت نے راہداری ضمانت منظور کرکے شبلی فراز کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔