پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ کی جانب سے مردان میں یونیورسٹی کی اراضی کی ممکنہ فروخت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نعمان کاکا خیل نے حکم امتناع جاری کرنے کی مخالفت کردی ۔
پشاور ہائیکورٹ نے مردان میں جامعات کی پانچ ہزار کینال امین کی فروخت کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ۔
عدالت نے تاحکم ثانی جامعات کی اراضی کی فروخت روکتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری جامعات کی اراضی فروخت نہیں ہورہی ۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ اگرحکومت یونیورسٹی کی اراضی فروخت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تو عدالت کو لکھ کرکے بتادے ۔