پشاور میں ختم نبوت کے حوالے سے ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ہے
ختم نبوت کے حوالے سے پشاور میں مختلف سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔جماعت اسلامی اور مختلف تاجروں تنظیموں نے مسجد مہابت خان سے چوک یادگار تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کئے ہیں۔خطیب مسجد مہابت خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں قادیانیوں کے حوالے سے متنازع فیصلہ پر اشتعال ہے،آئین نے غیر مسلم قادیانیوں کو قرار دیا ہے،اپنے مذہب کی تبلیغ کی قادیانیوں کےلئے گنجائش نہیں ہے۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحر اللہ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی نظر نے ثانی کی درخواست دائر کرائی ہے، قرآنی آیات اور آئین کی فیصلے میں غلط تشریح کی گئی ہے۔ختم نبوت انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ریڈ لائن ہے،اپنے فیصلے کےخلاف چیف جسٹس از خود بھی نوٹس لیں۔