Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 6, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
    • پیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
    • پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے
    • یو اے ای کو شکست، سہ فریقی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا
    • تین ملکی سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • کوہاٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید
    • ایبٹ آباد میں ڈمپر نے سکول کے بچوں کو کچل ڈالا، 3 جاں بحق، 5 شدید زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور:پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے خلاف سخت احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں تصادم،شیلنگ، بلاول کی مذمت
    اہم خبریں

    پشاور:پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے خلاف سخت احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں تصادم،شیلنگ، بلاول کی مذمت

    مئی 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Peshawar: PPP strongly protests against PTI government's corruption, clashes between police and protesters, shelling
    مظاہرین نے خیبرروڈ بند کر دیا اور ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاورمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے خیبر پختونخوا حکومت کی حالیہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ سے روکنے کیلئے شیلنگ بھی کی گئی ۔

    پیپلزپارٹی نے پشاور میں مبینہ کرپشن کے خلاف صوبہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں نے صوبائی اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

    مظاہرین نے خیبرروڈ بند کر دیا اور ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔

    اسمبلی چوک میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو بھی آگ لگا دی گئی ،اس دوران تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کارکنان آمنے سامنے آگئے تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا تو وہ قلعہ بالا حصار کے سامنے دوبارہ جمع ہوگئے ۔

     بعدازاں مظاہرین منتشر ہوگئے، آنسوگیس شیلنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر نجم الدین خان و دیگر کارکنان کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کیمروں کی ویڈیو کی مدد سے احتجاجی کیمپ کو آگ لگانے والوں کی شناخت کی جائے گی ۔

    دریں اثنا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے ہمارے پُرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا، خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے ۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ آج خیبرپختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپانی کے مسئلے اور انسداد دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article دنیا مودی کے عالمی اصولوں کےخلاف نفرت انگیز بيانات کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبه
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    ستمبر 6, 2025

    پیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

    ستمبر 6, 2025

    پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان

    ستمبر 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    ستمبر 6, 2025

    پیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

    ستمبر 6, 2025

    پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان

    ستمبر 5, 2025

    خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے

    ستمبر 5, 2025

    یو اے ای کو شکست، سہ فریقی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا

    ستمبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.