پشاور کے مصروف ترین بازاروں اور شاپنگ مالز میں ان دنوں ایک دلچسپ اور قابلِ دید روڈ شو کی ریکارڈنگ جاری ہے، جو تیزی سے عوام میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ شو کی میزبانی مینا شمس کر رہی ہیں، جن کی پرکشش گفتگو اور منفرد انداز نے مختصر عرصے میں ہی ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔
یہ شو پشاور کے شہریوں کا پسندیدہ بن چکا ہے۔ ہر قسط میں ایک دلچسپ پہلی رکھی جاتی ہے جو عام شہریوں سے پوچھی جاتی ہے، اور اکثر اوقات جواب بھی نہایت دلچسپ ملتے ہیں۔ اس منفرد انداز نے شو کو مزید پرکشش بنا دیا ہے۔
پشاور کے بارونق بازاروں اور شاپنگ مالز میں یہ شو رات کے وقت ریکارڈ کیا جاتا ہے، تاکہ ناظرین نہ صرف معلومات سے لطف اندوز ہوں بلکہ پشاور کی خوبصورتی اور رنگینیوں کو بھی دیکھ سکیں۔ پروگرام کے پروڈیوسر جی ایم قریشی راشہ پیخور تہ ہیں، جنہوں نے اس شو کو ایک منفرد شناخت دی ہے۔