پشاور میں طویل خشک سالی کی وجہ سےسانس کی شیدید بیماریاں پھیلے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے
پشاور میں طویل خشک سالی کی بنا پر فضائی آلودگی نے شدت اختیار کر لی ہے۔گزشتہ روز، ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح پشاور میں 375 تک پہنچ گئی۔ شہریوں کو جس کے نتیجے میں سانس کی بیماریاں لاحق ہورہی ہیں۔صحت کے ماہرین نے افراد کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور دیگر حفاظتی تدابیر استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یاد رہے کہ پشاور میں گزشتہ ایک ماہ سے شہریوں کیلئے فضاءکو خطرناک قراردیا جارہاہے۔چونکہ بارشیں گزشتہ کئی ماہ سے نہیں ہوئی ہیں۔لوگوں کو اس طویل خشک سالی کی وجہ سےگلے، سینے اور دیگر موذی امراض کا خطرہ پیش آرہا ہے۔ پشاور میں گزشتہ روز درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ محکمہ موسمیاتی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی موسم مزید خشک اور سرد رہے گا۔