پولیس کے مطابق رحمان بابا پولیس سٹیشن کی حدود گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔
پشاور: پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق افراد کی شناخت محمد شعیب، علی خان اور وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں ایل آر ایچ منتقل کردیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔
دونوں فریق کے درمیان فائرنگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہوئی، ہسپتال میں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ۔