سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے پراپیگینڈہ کےحوالے سے پمز ہسپتال کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔ہسپتال انتظامیہ کی اس وضاحت نے پی ٹی آئی کے پراپیگینڈہ کو بے نقاب کر دیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احتجاج کے دوران 66 قانون نافذ کرنے والے ادارے جبکہ 36 سولینز کو ایمرجنسی میں لایا گیا تھا اور زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا جبکہ کچھ افراد کی طبی امداد جاری ہے۔