چاغی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
چاغی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔