خیبر بیٹس فیوڑن: مڈل ایسٹ میں پشتو موسیقی کی مقبولیت بنی ہوئی ہے۔
پشاور (حسن علی شاہ ) رواں سہ ماہی میں پیش کیے جانے والے پشتو موسیقی کے پروگرام "خیبر بیٹس فیوڑن” نے مڈل ایسٹ، خاص طور پر دوبئی میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اس پروگرام میں جلیل شبنم اور جنید کی دلکش آوازوں میں کلاسیکل پشتو گیت پیش کیے جا رہے ہیں، جنہیں ناظرین بڑے شوق سے سن رہے ہیں۔
پروگرام میں پرانی پشتو فلموں کے مشہور گانے بھی شامل کیے گئے ہیں، جو کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور افغانیوں کے لیے خاص کشش رکھتے ہیں۔ جلیل شبنم ایک تجربہ کار گلوکار ہیں، جنہوں نے ریڈیو، ٹی وی اور فلموں کے لیے سینکڑوں گانے ریکارڈ کیے ہیں۔ ان کی منفرد آواز اور فنکاری نے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی مقبول بنایا ہے۔