Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار
    • غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید
    • پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ
    • علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد
    • بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
    • پولیس کی نئی کمان، نئی ذمہ داریاں،نیا روپ اور آدم خان!
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف سخت عزم اور افغانستان کو انتباہ
    اہم خبریں

    وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف سخت عزم اور افغانستان کو انتباہ

    ستمبر 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister and Field Marshal visit Bannu, express strong resolve against terrorism and warn Afghanistan
    دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں موجود ہیں، جبکہ ان کی پشت پناہی ہندوستان کر رہا ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا اہم دورہ کیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد جنوبی جاری آپریشنز کا جائزہ لینا اور دہشت گردی کے خاتمے پر فیصلے کرنا تھا ۔

    بنوں: دورے کے آغاز پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کنٹونمنٹ میں وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا، پشاور کے کور کمانڈر نے علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں، سرحد پار مداخلت اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا ۔

    اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کا ابہام برداشت نہ کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں موجود ہیں، جبکہ ان کی پشت پناہی ہندوستان کر رہا ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ خارجی قوتوں (خاص طورپرہندوستان) اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندوں کی شمولیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان سرحد سے پار آکر دہشت گردی کرنے والے عناصر کو ختم کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر جواب دینے کے لیے جو بھی انتظامی اور قانونی اقدامات ضروری ہوں گے وہ کریں گے ۔

    دورے کے دوران وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے 12 اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے بنوں کے سی ایم ایچ میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی ۔

    فیلڈ مارشل منیر نے زخمیوں سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کیں اور انہیں یقین دلایا کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

    وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جو بھی خارجی قوتوں یا ہندوستان کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری کرے، وہ ان کا ہی ایجنٹ ہے اور اسے اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ مستحق ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خاص طور پر خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور پاکستان آرمی مل کر ہندوستان کی پراکسیز کے خلاف بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں ۔

    حالیہ واقعات میں افغان سرحد کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت نے سرحد کی نگرانی مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اقدامات علاقائی استحکام کے لیے کلیدی ثابت ہوں گے، جبکہ افغانستان کو دیا گیا انتباہ دوطرفہ تعلقات کو نئی سمت دے سکتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹک ٹاکروں، خواجہ سراؤں کے خلاف پولیس ایکشن؟
    Next Article پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار

    اکتوبر 9, 2025

    غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 9, 2025

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید

    اکتوبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار

    اکتوبر 9, 2025

    غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 9, 2025

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید

    اکتوبر 9, 2025

    پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ

    اکتوبر 8, 2025

    علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    اکتوبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.