قومی ہیرو ارشد ندیم وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر وزیراعظم ہاؤس پہنچ جہاں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ارشد ندیم وزیراعظم ہاؤس پہنچے شہباز شریف نے خود ان کا استقبال کیا اور ہار پہنا کر ہاتھ تھام کر انہیں تقریب میں لے کر آئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے لیے ہلال امتیاز اور 15 کروڑ انعام کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم نے ارشد ندیم کے کوچ کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اولمپکس میں شان دار کارکردگی پر ارشد ندیم کو حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے 15 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس میں کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا، ٹیکس لینے والے یہاں بیٹھے ہیں وہ آپ سے ٹیکس نہیں لیں گے، و۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم روڑ کا نام دیا جائے گا اور ایک اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کے لیے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کی جائے گی جہاں 2028 اولمپکس کے لیے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کے لیے تیار کیا جائے گا۔