Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 3، 3 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا اور اس کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں بھی 5، 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 70روپے 29 پیسے اور 67 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 دسمبر تک ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.