وزیراعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو ٹیلی فون کرکے انہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہونے پر مبارکباد دی ، اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخو کو تعاون کی یقین دہانی بھی کی ہے ۔
وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیرارعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں وفاق نئے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے ۔