Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    • ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی
    • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
    • باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک
    • وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان کا خیبرٹیلی ویژن پشاور سنٹر کا دورہ۔۔۔۔
    • درہ آدم خیل کے غیور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔۔  ملک لطیف افریدی 
    • پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی نہ ھونے کے برابر ھے مختلف علاقوں میں بدستور قیام پزیر۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی

    اکتوبر 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif hosted a dinner in honor of South Africa and the national team, also met with the players.
    جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی ، وزیراعظم نے کہا کہ قومی کرکٹرز نے بھی اپنے عمدہ کھیل سے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں دیئے گئے عشائیے میں شہباز شریف نے مہمان اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور بات چیت بھی کی ۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جاری کرکٹ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز نے بھی اپنے عمدہ کھیل سے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی ۔

    وزیر اعظم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے، بھائی چارے اور امن کو فروغ دینے کا سبب ہے، اس کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔

    وزیراعظم نے بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا ۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی گرمجوشی  پر شکریہ ادا کیا ۔

    انہوں نے بتایا کیا کہ سیریز ایک یادگار تجربہ رہا اور وہ  پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت اور داد سے  لطف اندوز ہوئے ہیں ۔

    عشائیے میں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزرائے خزانہ، اطلاعات اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    Next Article شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025

    ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی

    نومبر 18, 2025

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025

    ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی

    نومبر 18, 2025

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025

    باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

    نومبر 18, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.